Announcement

Collapse
No announcement yet.

ٹوئٹر کا تعارف - بی بی سی اردو

Collapse
X
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • ٹوئٹر کا تعارف - بی بی سی اردو

    سوشل میڈیا کا سماج

    طاہر عمران
    بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد










    آخری وقت اشاعت: منگل 27 نومبر 2012 ,* 17:27 GMT 22:27 PST








    ہماری دنیا میں سوشل میڈیا بہت تیزی سے داخل ہو رہا ہے اور وہ وقت تیزی سے جا رہا ہے جب آپ گھر سے نکل کر کسی چائے خانے یا مجلس میں گپ شپ کا لطف اٹھاتے تھے۔


    اب آپ بستر میں لیٹے دنیا کے کسی کونے میں ہونے والی کسی بھی قسم کی بات چیت میں حصہ لے سکتے ہیں اور اپنے دوستوں کی حرکات و سکنات اور ان کے زندگی میں پیش آنے والے واقعات پر گہری نظر رکھ سکتے ہیں۔


    اسی طرح اب دنیا کے قریب آنے سے واقعات اور خبروں کا سفر بھی محدود ہو گیا ہے جس کے باعث اب باتیں تیزی سے پھیلتی ہیں۔


    سوشل میڈیا پر باتیں کرنے والوں کو ذہن میں رکھنا چاہیے کہ وہ جو بھی بات کر رہے ہیں اس کے لیے انہیں جوابدہ ٹھہرایا جا سکتا ہے اور اگر کسی کو اس بارے میں کوئی شکوک و شبہات ہیں تو انہیں للت مودی بنام کرس کئیرنز کیس کا مطالعہ ضرور کر نا چاہیے جس کے نتیجے میں للت مودی کو نوے ہزار پاؤنڈ سے زیادہ جرمانہ ادا کرنا پڑ گیا تھا۔


    ایک اہم بات یہ ہے کہ فیس بک اور ٹوئٹر دونوں ایک دوسرے سے منسلک ہیں اور اگر آپ ٹوئٹر پر کوئی بات لکھتے ہیں تو فیس بک آپ کو سہولت دیتا ہے کہ آپ اسے فیس بک کی اپنی پروفائل پر بھی دکھا سکیں۔


    بہت سے لوگ یہ نہیں جانتے کے کہ ٹویٹ کیا ہے اور کمنٹ کیا ہوتا یا شئیر کیسے کیا جاتا ہے۔


    بی بی سی اردو کے لیے سوشل میڈیا پر نظر رکھنے کے دوران مجھ سے اکثر قارئین ان الفاظ کے بارے میں پوچھتے ہیں تو ان سب کے لیے کچھ نمایاں الفاظ کے بارے میں معلومات پیش خدمت ہیں۔








    ٹوئٹر سوشل میڈیا میں تیزی سے مقبول ہوتا ہوا ایک فورم ہے۔





    یہ ایک مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ہے جس کی تعریف سے ظاہر ہے کہ یہ مختصر طور پر اظہار رائے کی جگہ ہے۔ اس ویب سائٹ پر آپ اپنی رائے کا اظہار ایک سو چالیس حروف میں کرتے ہیں۔ اس پر آپ اپنی پسند کے اداروں اور شخصیات اور کئی دوسری پسند کی چیزوں پر نظر رکھ سکتے ہیں اور یہ دنیا میں ہونے والے حالات و واقعات پر نظر رکھنے کا سب سے بہتر ذریعہ ہے۔
    ٹویٹرز


    جو صارفین ٹوئٹر استعمال کرتے ہیں انہیں زیادہ تر ٹویٹرز کہا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ بعض لوگ ٹویپس اور ٹویپلز کے ناموں کا بھی استعمال کرتے ہیں۔ امریکی صدر براک اوباما سے لے کر پاکستانی وزیر داخلہ رحمٰن ملک، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سب ٹویٹرز ہیں۔
    ٹوئٹر کے فالوورز




    اس تصویر کے نچلے حصے میں ٹویٹ کے لیے ایک خانہ موجود ہے جس پر آپ الفاظ لکھتے ہیں اور وہ آپ کو حرف بحرف حروف کی گنتی بتاتا ہے۔





    ٹوئٹر پر آپ کو مختلف لوگ جو آپ کی باتوں، کام یا دلچسپیوں سے ہم آہنگی رکھتے ہیں یا پسند کرتے ہیں فالو کر سکتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ جو بات بھی ٹوئٹر پر لکھیں گے وہ ان تک پہنچے گی۔ اگر آپ کسی فالوور کو نا پسند کرتے ہیں یا وہ آپ کو ٹرول کر رہا ہے تو آپ اسے بلاک کر سکتے ہیں۔
    ٹوئٹر پر فالو کرنا


    اگر آپ کسی صحافی، گلوکار، سیاستدان، ادارے، بینک، چینل، اخبار یا کسی بھی شخصیت کو پسند کرتے ہیں اور ان کی باتوں یا کاموں میں دلچسپی رکھتے ہیں تو ٹوئٹر آپ کو یہ سہولت دیتا ہے کہ آپ ان کو فالو کر کے ان تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ میرے تجربے میں یہ آیا ہے کہ باقی تمام ذرائع کی نسبت ٹوئٹر پر جلدی جواب دیا جاتا ہے۔
    ٹائم لائن



    صدر اوباما کی ٹوئٹر پروفائل





    آپ جن افراد کو فالو کرتے ہیں ان کی لکھی ہوئی ٹویٹس اور آپ کی ٹویٹس آپ کے صفحے پر آتی ہیں جسے ٹائم لائن کہتے ہیں۔
    ٹوئٹر پر ٹیگ کرنا


    آپ کسی بھی شخصیت یا ٹوئٹر کے اکاؤنٹ رکھنے والے شخص کو ٹیگ کر سکتے ہیں۔ جس کا مطلب ہے کہ آپ ان تک اپنی بات پہنچا سکتے ہیں جو ان کے کنیکٹ یا انٹریکشن کے صفحے پر ظاہر ہو گی۔ اس ذریعے سے بہت سارے افراد مختلف سیاستدانوں اور صاحب الرائے افراد تک اپنی بات پہنچاتے ہیں اور اکثر اس کا جواب بھی دیتے ہیں۔
    ٹویٹ


    ٹوئٹر پر آپ کے ایک سو چالیس حروف میں اظہار رائے کو ٹویٹ کہا جاتا ہے۔
    RT - ری ٹویٹ


    اگر آپ کی بات کسی کو پسند آجائے اور وہ اسے اپنے فالوورز تک پہنچانا چاہتے ہیں تو وہ اس کو ری ٹویٹ کریں گے۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ کی کہی ہوئی بات زیادہ افراد تک جائے گی۔ مثال کے طور پر اگر آپ کے سو فالوورز ہیں اور ایک ہزار فالوورز رکھنے والی کوئی شخصیت آپ کی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتی ہے تو آپ کی لکھی ہوئی بات ایک ہزار گیارہ ٹویٹرز تک پہنچ جاتی ہے۔



    اس وقت پاکستان میں یہ عنوانات ٹرینڈ کر رہے ہیں۔





    مثال کے طور پر صدر اوباما کی دوسری بار صدر کے بارے میں ٹویٹ نے عالمی سطح پر ری ٹویٹس کا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔
    MT ایم ٹی


    اگر آپ کسی کی ٹویٹ میں ردوبدل کرکے یا مختصر کر کے دوبارہ ٹویٹ کرتے ہیں تو اس سے پہلے اگر آپ ایم ٹی لگا دیں تو پڑھنے والے سمجھ جائیں گے کہ آپ نے اصل بات میں تبدیلی یا اختصار سے کام لیا ہے اور وہ اصل ٹویٹ کرنے والے کی زبان دانی اور فہم و ادراک کے بارے میں قیاس آرائیوں سے اجتناب کریں گے۔ اس سے اصل ٹویٹ کرنے والے کے جملہ حقوق بھی متاثر نہیں ہوتے۔
    ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنا



    اوباما کی ٹویٹ جس نے عالمی ریکارڈ قائم کیا۔





    ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے کے مطلب ہے کہ ایک موضوع یا بحث ایک ملک، خطے یا پوری دنیا میں لاکھوں لوگوں کا موضوع بحث ہو اور بیک وقت وہ اسی موضوع پر بات کر رہے ہوں۔ اس میں بحث میں شامل لفظ کا استعمال اہم ہے۔


    ٹوئٹر پر ٹرینڈ ایک ملک کی سطح یا پوری دنیا میں کیا جاسکتا ہے جیسا کہ صدر اوباما کا دوسری بار انتخاب عالمی سطح پر فوری ٹرینڈ کیا تھا۔
    Hash Tag - ہیش ٹیگ


    اکثر جگہ پر آپ مختلف الفاظ کے ساتھ یہ # نشان دیکھتے ہیں جسے ہیش ٹیگ کہتے ہیں۔ یہ نشان کسی بھی لفظ یا مجموعہ الفاظ کے ساتھ لگا کر انہیں ٹوئٹر کے نظام میں اکٹھا کرنے میں مدد دینے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اکثر جب ایک بحث کا آغاز کیا جاتا ہے یا کوئی مہم چلائی جاتی ہے تو اس کے لیے ایک ہیش ٹیگ بنایا جاتا ہے اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ صارفین اس کا استعمال کریں تاکہ جاری کرنے والے کے لیے تمام ٹویٹس کو اکٹھا کرنے میں آسانی ہو۔


    DM - ڈی ایم



    بی بی سی اردو کے ٹوئٹر پروفائل کی ٹائم لائن جس پر اس وقت صرف بی بی سی اردو کی ٹویٹس نظر آ رہی ہیں۔ اس تصویر کے اوپری حصے میں بائیں جانب آپ دیکھ سکتے ہیں کے بی بی سی اردو چون افراد کو فالو کرتی ہے جبکہ بی بی سی اردو کو سترہ ہزار نو سو اٹہتر افراد فالو کرتے ہیں۔





    اگر دو ٹویٹرز ایک دوسرے کو فالو کرتے ہوں تو ٹوئٹر انہیں ایک دوسرے کو ڈی ایم یا براہ راست پس پردہ پیغامات بھجوانے کی سہولت دیتا ہے جو ایک سو چالیس الفاظ میں ہوتا ہے اور ان دونوں کے علاوہ کسی اور کی رسائی اس تک نہیں ہوتی۔
    ٹرول


    ٹرول سوشل میڈیا کی زبان میں ایک ایسے شخص ٹوئٹر ہینڈل یا پروفائل کو کہتے ہیں جو بغیر کسی وجہ کے کسی معاملے پر مسلسل کسی دوسرے شخص کو تنقید کا نشانہ بنائے یا بے جا یا کسی وجہ سے ہراس کرے اور اپنی بات کو ٹھونسنے کی کوشش کرے گی۔


    یہ یاد رہے کہ مندرجہ بالا تعریف ایک بنیادی کوشش ہے اس لفظ کی تعریف کرنے کی کیونکہ اس لفظ کی تعریف اگر بعض افراد سوشل میڈیا کے دہشت گرد کے طور پر کرتے ہیں تو بعض کے خیال میں یہ خبطی اور فارغ الاوقات لوگ ہوتے ہیں جنہیں لوگوں کو تنگ کرنے کے سوا کوئی اور کام نہیں ہوتا۔


    یاد رہے کہ میری حساب سے اگر ایک شخص ٹرول ہے تو ضروری نہیں کہ وہ آپ کے لیے بھی ویسا ہی ہو اس لیے اس لفظ کے اطلاق کے بارے میں ابھی سوشل میڈیا بہت منقسم ہے۔

Working...
X