Announcement

Collapse
No announcement yet.

محرم میں سوشل ویب سائیٹوں کا بڑھتا استعمال

Collapse
X
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • محرم میں سوشل ویب سائیٹوں کا بڑھتا استعمال


    اسلام آباد: محرم الحرام کے دوران متعدد شہروں میں موبائل فون سروس بند ہونے کے باعث سوشل ویب سائیٹوں کے استعمال میں اضافہ ہوگیا۔


    شہری فیس بک، ٹوئیٹر، لینکڈان، اسکائپ، گوگل ٹاک، آئی ٹاک اور مائی پیس سمیت دیگر سائیٹوں پر ایک دوسرے سے بات چیت کرتے رہے۔


    سرکاری خبر رساں ادارے کے سروے کے مطابق نو اور دس محرم کے دوران ملک بھر کے کئی شہروں میں موبائل فون سروس بند ہونے کے باعث اسلام آباد کے شہریوں نے سوشل ویب سائٹس کا استعمال بڑھا دیا۔


    لوگ اپنے عزیز و اقارب سے رابطے کے لیے فیس بک اور ٹوئیٹر سمیت دیگر ویب سائٹس استعمال کرتے رہے۔


    بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی اپنے پیاروں کی خیریت سوشل میڈیا کے ذریعے لیتے رہے۔


    اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے عمر سلیمان نے بتایا کہ وہ محرم الحرام کے دوران سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے دوستوں سے رابطے میں رہے۔


    اسلام آباد کے ہی ایک اور رہائشی طارق چوہدری نے بتایا کہ ملک بھر کے کئی شہروں میں موبائل سروس بند ہونے کے باعث دوستوں کی خیریت دریافت کرنے کیلئے سوشل ویب سائٹس استعمال کی گئی ہیں۔
    http://urdu.dawn.com/2012/11/26/muha...k-website-use/
Working...
X